Check the item before you buy
Pay only after collecting item
Beware of unrealistic offers
Meet seller at a safe location
Do not make an abrupt decision
Be honest with the ad you post
PKR: 300
Islamabad
March 10, 2026
Product ID: 157101
Jewellery & Accessories
جن خواتین کو گھر میں ساسیں گالیاں دیتی ہیں اور شوہر پورا سال ایک سوٹ کے علاوہ دوسرا سوٹ بھی نہیں لے کر دیتا، وہی آ کر میرے کمنٹ باکس میں مجھے باتیں سناتی ہیں۔ میں نے تم لوگوں کا کیا بگاڑا ہے؟ میں نے تم لوگوں سے کیا کہا ہے؟ اگر میں بات کرتی ہوں تو حقیقت کی بات کرتی ہوں۔ اگر میں اچھی اور پوزیٹو باتیں شیئر کرتی ہوں تو اس لیے کہ تم لوگ بھی سمجھو کہ اگر اپنے آپ کی عزت کروانی ہے اور گھر میں سکون چاہیے تو کبھی کبھی اپنی زبان کو تھوڑا بند بھی رکھنا پڑتا ہے 🙂 شادی کے شروع کے پانچ سے سات سال بہت نازک ہوتے ہیں۔ پانچ چھ سال ایسے ہوتے ہیں جن میں جو کچھ بھی ہو جائے وہ انسان پوری زندگی نہیں بھولتا۔ آپ نے جو کیا ہوتا ہے اور آپ کی ساس نے جو کیا ہوتا ہے وہ ساری زندگی یاد رہتا ہے۔ لیکن اگر انہی پانچ سالوں میں آپ نے تھوڑا صبر کر لیا، زبان بند کر کے ان کے مسئلے برداشت کر لیے تو اس کے بعد جو اگلے پانچ سال آتے ہیں نا وہ بالکل آپ کے ہوتے ہیں۔ پھر پورا سسرال آپ کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اور ان کو پتہ ہوتا ہے کہ اس نے ہماری ہر بات برداشت کی ہے۔ ہاں یہ نہیں کہ زیادہ زیادتی برداشت کریں لیکن اپنی زبان کا استعمال تھوڑا کم کرنا پڑتا ہے۔ اور جو خواتین کہتی ہیں کہ ہم تو زبان نہیں چلاتے وہی میرے کمنٹ باکس میں آ کر مجھے گالیاں دیتی ہیں۔ میں آپ کو جانتی بھی نہیں، نہ آپ کا میرا کوئی رشتہ ہے پھر بھی آپ آ کر برا بھلا کہہ رہے ہوتے ہیں کہ تم گھر میں کیسے چپ رہتی ہو گی، تم جھوٹ بولتی ہو۔ الحمدللہ میری اپنی ساس کے ساتھ بنتی ہے 🤍 ہم مل کر کام کرتے ہیں۔ وہ مجھے کہتی ہیں تم یہ کر لو میں وہ کر لیتی ہوں۔ اگر مجھے کہیں دعوت پر جانا ہو تو میں ڈریس لے کر ان کے پاس جاتی ہوں اور کہتی ہوں امی ان میں سے کون سا پہنوں؟ کل افطار پارٹی تھی تو میں دو ڈریس لے کر امی کے پاس گئی اور کہا امی بتائیں ان میں سے کون سا پہنوں؟ اور جب میں کھانا بنانے لگتی ہوں تو میں اپنی ساس سے پوچھتی ہوں امی آج کیا بنائیں؟ تو وہ کہتی ہیں بیٹا تمہیں تو پتہ ہے کھانا کیا بنتا ہے 😊 الحمدللہ میں نے شروع کے چار سے پانچ سال ہر چیز برداشت کی ہے اور اب الحمدللہ میرا وقت ہے۔ اب ہر کوئی مجھے سپورٹ کرتا ہے، میرا مشورہ لیا جاتا ہے، مجھ سے بات کی جاتی ہے کیونکہ میں نے ان کو چار سال پورے چار سال اہمیت دی ہے۔ اور اب تم لوگ مجھے آ کر سکھا رہے ہو؟ اگر میں اچھی باتیں شیئر کر رہی ہوں تو کچھ خواتین تو کہتی ہیں کہ ہم بھی کوشش کریں گے، ہمیں بھی حوصلہ ملا 💛 لیکن کچھ لوگ آ کر برا بھلا کہتے ہیں۔ ہر گھر کے مسئلے ایک جیسے نہیں ہوتے۔ اگر کوئی اپنی خوشی شیئر کر رہا ہے تو اس کے ساتھ خوش ہو جایا کریں اور اگر کوئی اپنا دکھ بتا رہا ہے تو اس کا دکھ بانٹ لیا کریں۔ یہاں بہت سی خواتین ڈپریشن میں ہوتی ہیں، وہ اپنی بات کرتی ہیں اور جب ان کو تسلی دی جاتی ہے تو وہ خوش ہو جاتی ہیں۔ ہم کسی کے لیے اور کیا کر سکتے ہیں؟ 🤍
🖊خنساء ارسلان
#رمضان #رمضان_کریم #افطاری_کی_تیاری #خواتین_کی_بات #عورت #ساس_بہو #گھریلو_زندگی #رشتوں_کی_باتیں #PositiveWomen #FamilyLife #ForYou #ViralPost #FYP #MotivationForWomen